الفابیٹ کے آخری سہ ماہی کے خالص منافع میں 19 فیصد اضافہ، حجم 10.7 ارب ڈالر رہا
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ گوگل کی پیرئنٹ کمپنی الفابیٹ نے کہا ہے کہ 2019 ء کی آخری سہ ماہی کے دوران اس کا خالص منافع 2018 ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں 19 فیصد اضافے کے ساتھ 10.7 ارب ڈالر رہا ، تاہم یوٹیوب اور کلائوڈ جیسی سروسز میں تیز اضافے کے باوجود منافع توقع سے کم رہا۔
کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اکتوبر سے دسمبر 2019 ء کے دوران اس کی آمدنی گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں 17 فیصد بڑھ کر 46 ارب ڈالر جبکہ خالص منافع 10.7 ارب ڈالر رہا جو 2018 ء کے آخری تین ماہ کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے۔
ادھر ایلفابیٹ اور گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچھائی نے یو ٹیوب کو ریونیو سٹار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2019 ء کے دوران یوٹیوب سے حاصل ہونے والی آمدنی 15 ارب ڈالر رہی جو 2018 ء کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہے۔اس کے میوزک اور ٹی وی پریمیم سروس کے سبسکرائبرز کی تعداد اس وقت 20 ملین (2 کروڑ ) سے زیادہ ہوچکی ہے۔کلائوڈ کمپیوٹنگ سروس کی آمدنی 2.6 ارب ڈالر رہی جو کہ 2018 ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے۔سہ ماہی کے دوران گوگل ایڈورٹائزنگ کی آمدنی 38 ارب ڈالر رہی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.