دُنیا کی سب سے چھوٹی فلائینگ کار کا کامیاب تجربہ

جاپانی کمپنی نے دُنیا کی سب سے چھوٹی فلائینگ کار کا کامیاب تجربہ کرلیا، یہ فلائینگ کار 2023ء میں صارفین کو دستیاب ہوگی۔

ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں روبوٹس اور ڈرونز کا استعمال مختلف شعبوں میں بےحد عام ہوگیا ہے وہیں ٹریفک میں پھنسے پریشان افراد کے لیے اُڑنے والی گاڑیاں بھی متعارف کروائی جا رہی ہیں۔

جاپانی کمپنی نے بھی دُنیا کی سب سے چھوٹی فلائینگ کار تیار کرلی ہے جسے موسم سرما میں عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ SkyDrive نامی سب سے چھوٹی فلائینگ کار کا دسمبر 2019ء میں کامیاب تجربہ کیا گیا تھا جسے انسانی پائلٹ نے اُڑانے کے فرائض انجام دیئے تھے جبکہ اس سے قبل ریموٹ کنٹرول کے ذریعے فلائینگ کار کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

اسکائی ڈائیور فلائینگ کار میں چار ڈرون کی طرح کے پروپیلرز نصب ہیں جس میں ایک شخص کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جو 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اُڑان بھر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ دُنیا کی سب سے چھوٹی فلائینگ کار 2023 میں صارفین کو دستیاب ہوگی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.