بالی وڈ سٹار کترینہ کیف اب سپر ہیروئن کے کردار میں نظر آئیں گی۔ اس فلم کی کہانی علی عباس ظفر لکھ رہے ہیں اور اس کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بھی وہی ہیں۔
علی عباس ظفر نے 2011 میں اپنی پہلی فلم ’میرے بردار کی دلہن‘ ڈائریکٹ کی تھی جس میں کترینہ کیف نے ہیروئن کا کردار نبھایا تھا۔ اس سے بعد 2012 میں ’اک تھا ٹائیگر‘ اور 2007 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں بھی دونوں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔
گذشتہ برس کی کامیاب فلم ‘بھارت‘ کی ڈائریکشن بھی علی عباس ظفر نے کی تھی جس میں کترینہ کیف نے سلمان خان کے ساتھ ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا۔
سلمان خان اور کترینہ کیف بالی وڈ کی مشہور جوڑی ہیں اور دونوں نے انڈسٹری کو ایک ساتھ کئی ہٹ فلمیں دی ہیں جن میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘، ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور ’بھارت‘ شامل ہیں۔
فلمی پنڈتوں کا ماننا ہے کہ دونوں کی کیمسٹری بہت عمدہ ہے جو کسی بھی فلمی جوڑی کی ضرورت ہوتی ہے۔
ان کے علاوہ بھی جتنی فلموں میں سلمان اور کترینہ نے ایک ساتھ کام کیا، فلمی شائقین نے دونوں کی جوڑی کو بے حد پسند کیا ہے۔
انڈین اخبار ’مِرر‘ کے مطابق دونوں اب ایسی سپر ہیرو ایکشن فلم میں اکٹھے ہو رہے ہیں جس میں کترینہ کیف کو کاسٹ کر لیا گیا ہے۔
‘کترینہ کیف اور علی عباس ظفر کافی عرصے سے اس فلم کی پلاننگ کر رہے تھے اور اس وقت علی عباس ظفر اس فلم کا سکرپٹ کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔‘
علی عباس ظفر کے قریبی ذرائع نے ’مِرر‘ کو بتایا کہ ’کترینہ کیف اس فلم کے لیے بالی وڈ کی سب سے موزوں ہیروئن ہیں اور ان کا یوگا ان کے کردار کے لیے بہت معاون ثابت ہو گا۔‘
’اداکاراؤں کو سخت اور خطرناک کردار کرتے دیکھنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے، جیسا کہ ’ونڈر وومن‘ میں گیل گیڈوٹ اور ’سالٹ‘ اور ’وانٹڈ‘ میں انجلینا جولی نے ادا کیا تھا۔‘
واضح رہے کہ ہدایت کار روہیت شیٹھی کی فلم ’سُور یاونشی‘ رواں برس ریلیز ہو رہی ہےجس میں کترینہ کیف اور اکشے کمار اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
تبصرے بند ہیں.