ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلیے 200 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 5میں ہفتے کو ان فارم ٹیموں کا مقابلہ ہوگا جب کہ ملتان سلطانز ہوم گراؤنڈ پر مسلسل تیسری فتح کا عزم لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے نبرد آزما ہوں گے۔

ملتان میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے 12ویں میچ کا ٹاس ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ذیشان اشرف اور جیمز ونس نے اننگز کا آغاز کیا، ذیشان صرف 8 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد معین علی بھی صرف 6 رنز ہی بناسکے اور آؤٹ ہوگئے۔جیمز ونس نے 29 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد کپتان شان مسعود نے ریلی روسو کے ساتھ ملکر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کی خوب درگت بنائی اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاندار اسٹروکس کھییلے اور دونوں نے 139 رنز کی زبردست شراکت قائم کیا جس سے وہ کوئٹہ کو بڑا ہدف دینے میں کامیاب رہے۔شان مسعود 4 رنز کی کمی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور 46 رنز پر آؤٹ ہوگئے تاہم ریلی روسوو نے پہلے 23 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور پھر مخالف بولروں کو خوب پریشان کیے رکھا، روسوو نے پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکور کی انہوں نے پانچویں سیزن کی دوسری سنچری صرف 43 گیندوں پر بنائی ، یوں انہوں نے مجموعی طور پر پی ایس ایل میں ساتویں سنچری اسکور کی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.