حکومت عوام کو بڑی خوشخبری دینے کیلئے تیار
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 89 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، اوگرا نے قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری حکومت کو ارسال کر دی ہے، جس کے بعد پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
سمری میں پٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 5 روپے 89 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں ساڑھےسات روپےتک کم کرنےکی تجویزدی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اور وزیراعظم کی مشاورت سےکرےگی۔
انڈسٹری ماہرین کے مطابق کروناوائرس کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں بیس فیصد تک کی کمی ہوئی ، جنوری سےاب تک برینٹ کی قیمت بارہ ڈالرکمی کے بعد پچاس ڈالرفی بیرل ہوگئی ہے۔
یاد رہے گذشتہ ماہ وزارت خزانہ نے اوگرا کی جانب سے کی جانے والی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں رواں ماہ کے آخر تک برقرار رہیں گی۔
اوگرا نے یکم فروری سے ہائی اسپیڈ ڈیزل دو روپے سینتالیس پیسے مہنگا، پیٹرول چھ پیسے اور مٹی کا تیل 66 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے 2020 کے پہلے ہی دن پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا تھا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.