ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد گزشتہ سال کےمقابلےمیں 45 فیصدزائدرہی اور رواں مالی سال کے 8 ماہ میں ٹیکس وصولیوں میں ساڑھے سولہ فیصدکااضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد کے حوالے سے اعدادوشمارجاری کردیئے، جس میں بتایا گیا ایف بی آر نے سال دوہزارانیس میں ساڑھے چوبیس لاکھ گوشوارے وصول کئے، جو پچھلے سال سولہ لاکھ ستاسی ہزار تھے۔
اعدادوشمارکےمطابق ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد میں 45 فیصداضافہ ہوا، گوشوارے جمع کروانےوالوں میں 23 لاکھ ٹیکس افراد، 62 ہزار 403 ایسوسی ایشن آف پرسنز اور40 ہزار نوسواٹھانوے کمپنیاں شامل ہیں۔
ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق جولائی تافروری ٹیکس وصولیوں کاحجم 2720 ارب روپے رہا جبکہ ٹیکس وصولیوں کا حجم گزشتہ سال کےاسی عرصے کے مقابلے میں ساڑھے سولہ فیصد زائد ہے۔
دوسری جانب ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے، جس میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی، 29 فروری کی رات 12 بجے ایکٹو ٹیکس پئیر لسٹ سال 2018 سے 2019 پر تبدیل کردی جائے گی۔
چئیر پرسن نوشین امجد نے ایف بی آر کے افسران اور سٹاف کو ان کی ان تھک کوششوں اور محنت پر مبارکباد دی ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.