واٹس ایپ پر میسج پڑھنے کا وہ طریقہ جس کے ذریعے آپ میسج بھی پڑھ لیں اور بھیجنے والے کو پتہ بھی نہ چلے
واٹس ایپ پر آپ کسی کا پیغام پڑھتے ہیں توبھیجنے والے کو فوراً پتہ چل جاتا ہے کہ آپ نے اس کا میسج پڑھ لیا ہے کیونکہ اس کے ہاں میسج کے نیچے بنی دو ٹکس نیلی ہو جاتی ہیں۔ اگر آپ کسی شخص کا میسج تو پڑھنا چاہتے ہیں لیکن یہ نہیں چاہتے کہ اسے معلوم ہو، تواس کا بھی ایک طریقہ ہے۔ ویب سائٹ gadgetsnow.com کے مطابق طریقہ کچھ یوں ہے کہ اپنے واٹس ایپ کے نوٹیفکیشنز آن کر دیں۔
اس کے بعد آپ کو جب بھی واٹس ایپ پر میسج موصول ہو گا تو سکرین پر نوٹیفکیشن آ جائے گا۔ اب آپ میسج پڑھنے کے لیے واٹس ایپ کی ایپلی کیشن مت کھولیں بلکہ نیچے سکرول کرکے نوٹیفکیشن بار کھولیں اور وہیں میسج پڑھ لیں۔ اس طرح آپ میسج بھی پڑھ لیں گے اور بھیجنے والے کے پاس ٹکس بھی نیلی نہیں ہوں گی۔ یہ ذہن میں رکھیں کہ نوٹیفکیشن بار میں میسج پڑھنے سے پہلے اسے سوائپ مت کر دیں ورنہ نوٹیفکیشن ختم ہو جائے گا اور پھر آپ کو ایپلی کیشن میں جا کر ہی میسج پڑھنا پڑے گا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.