واٹس ایپ 27 رنگوں‌ میں‌ متعارف

پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ڈارک موڈ فیچر کو 27 رنگوں میں متعارف کرادیا۔

فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ نے گزشتہ برس ڈارک موڈ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم چند ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر کام کو روک دیا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ فیچر دیر سے متعارف ہوا۔

کمپنی نےاس فیچر کو آزمائش کے لیے رواں برس کے آغاز پر صرف بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کرایا تھا۔ فروری کی 6 تاریخ کو اطلاع سامنے آئی تھی کہ واٹس ایپ ڈارک موڈ فیچر کو 6 گہرے رنگوں میں متعارف کرانے جارہا ہے۔

واٹس ایپ پر گہری نظر رکھنے والے ادارے ڈبیلو اے بیٹا انفو کی رپورٹ میں بتایا گیا تھاکہ کمپنی نے اب اس بات پر سوچ بچار شروع کردی کہ ڈارک موڈ فیچر میں سیاہ کے ساتھ مزید پانچ گہرے رنگ شامل کیے جائیں تاکہ صارف جس کا چاہیے اپنی مرضی سے انتخاب کرے۔

اب واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فیچر کو اپ ڈیٹ کیا اور ایپ میں سیاہ، گہرے براؤن، گہرے نیلے، گہرے اولیو (زیتونی رنگ)، جامنی اور مخملی (لال رنگ) سمیت 27 رنگ شامل کردیے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ نے ڈارک موڈ فیچر کو صرف سیاہ رنگ میں ہی متعارف کرایا تھا، جب صارف اس فیچر کو ان ایبل کرے تو اُس کے واٹس ایپ کی روشنی کم ہوجاتی اور پس منظر (بیک گراؤنڈ) سیاہ ہوجاتا ہے۔

ڈارک موڈ ان ایبل کرنے کے بعد صارف اپنی مرضی سے جس رنگ کا انتخاب کرے گا اُس کا بیک گراؤنڈ ویسا ہی ہوجائے گا۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ جلد ہی ڈارک موڈ فیچر اب تمام صارفین کے لیے متعارف کرادے گا کیونکہ آزمائش کا تجربہ کافی حد تک کامیاب رہا۔

فیچر استعمال کرنے کا طریقہ

واٹس ایپ کھولیں، پھر اس کی سیٹنگز میں جائیں۔ وہاں ’چیٹس‘ کے آپشن پر کلک کریں جہاں تھیم لکھا نظر آئے گا۔

تھیم پر کلک کریں گے تو یہاں آپ کے سامنے تین آپشنز ’سسٹم ڈیفالٹ، لائٹ، ڈارک‘ کے نام سے نظر آئیں گے۔

اگر آپ ڈارک پر کلک کریں گے تو واٹس ایپ ڈارک موڈ فیچر آن ہوجائے گا۔

اگر آپ کو ڈارک موڈ پسند نہ آئے تو اسی طرح مینیو میں جاکر اسے تبدیل بھی کرسکتے ہیں۔

اسی طرح ایک آپشن ’سیٹ بائی بیٹری سیور‘ ہے، جو موبائل کے پاور سیونگ کے ساتھ کام کرتا ہے۔

رنگ کا انتخاب کرنے کا طریقہ

تھیم کے نیچے وال پیپر کا آپشن ہے جس کو کلک کرنے کے بعد صارف کے سامنے 27 دستیاب رنگ کھل جائیں گے اور وہ اُن میں سے جس کا بھی انتخاب کرے گا تو بیک گراؤنڈ ویسا ہی ہوجائے گا۔

fb-share-icon0
Tweet20

Comments

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.