پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
عالمی منڈی میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سلسلہ تھم گیا ، جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور فی تولہ سونا 91 ہزار 450 روپے کا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گراوٹ کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ، سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے کمی کے بعد 91 ہزار 450 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2057 روپے کمی کے بعد 78403 روپے اور 01 گرام سونے کی قیمت 205 روپے کمی کے بعد 7840 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت میں 15 روپے کمی کے بعد فی تولہ چاندی 1035 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 44.50 ڈالر کمی کے بعد 1586.50 ڈالر فی اونس کی سطح پر ہفتہ وار کلوزنگ ہوئی۔
گزشتہ روز بھی سونے کی قی تولہ قیمت 650روپے کمی کے بعد 93850 روپے ہوگئی تھی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کمی کے بعد 1631 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیاتھا۔
یاد رہے گذشتہ ہفتے پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی ، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 96300روپے ہوگئی تھی۔
خیال رہے تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ مارچ میں سونے کی قیمتیں 1700 ڈالر فی اونس تک جاسکتی ہے جبکہ سرمایہ کاروں کی جانب سے سونامحفوظ سرمایہ کاری سمجھا جارہا ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.