کوئٹہ گلیڈی ایٹرز رنز کے انبار میں دب گئی
پاکستان سپر لیگ فائیو کے بارہویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ائٹرز کو 30 رنز سے شکست دے دی۔
ملتان میں کھیلے گئے میچ میں ہوم ٹیم نے رائلی روسو کی دھواں دھار سنچری کی بدولت 200 رنز کا بڑا ہدف دیا جو کے جواب میں گلیڈی ایٹرز 169 رنز ہی بنا سکی۔
ملتان کی جانب سے اوپنر ذیشان اشرف آج لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ جے ایم وینس 6 چوکوں کی مدد سے 29 رنز بناکر محمد نواز کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔
48 رنز کے مجموعے پر سلطانز نے تین وکٹیں گنوائیں تو کپتان شان مسعود نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 32 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے۔
ملتان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کےلیے اچھی ہے۔
دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک چار چار میچ کھیل چکی ہیں اور پوائنٹس بھی برابر ہیں تاہم بہتر رن ریٹ کے باعث ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر جبکہ گلیڈی ایٹرز دوسرے نمبر پر ہے۔
ملتان سلطانز ٹیم اسکوڈ
سلطانز کی ٹیم میں دو تبدیلی کے بعد شان مسعود (کپتان)، جیمز وینس، ذیشان اشرف، رلی روسو، خوشدل شاہ، بلاول بھٹی، عمران طاہر، محمد الیاس، محمد عرفان اور سہیل تنویر شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ائٹرز ٹیم اسکوڈ
دفاعی چمپیئن کی ٹیم میں سرفراز احمد (کپتان)، احسن علی، جیسن روئے، اعظم خان، محمد نواز، بین کٹنگ، نسیم شاہ، سہیل خان، محمد حسنین، انور علی، اور شین واٹسن شامل ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ 5 کے دسویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کی تیسری فتح اپنے نام کی تھی، ملتان میں کھیلے گئے میچ میں ہوم ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 187 رنز بنائے تھے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.