کوئی بھی انسان نیت کے ساتھ مسلسل محنت کرتا ہے تو اسے اس کا صلہ بھی ملتا ہے۔
کہتے ہیں کہ محنت ہر دور میں محنت انمول رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں بتایا گیا کہ 42 برس تک ایک کمپنی خدمت کرنے والے پاکستانی بزرگ کو کمپنی کے مالک نے دو لاکھ ریال مالیت گولڈ کا تحفہ دیا ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق الفنار کمپنی کے چیئرمین عبدالسلام المطلق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے پاکستانی کارکن کو مسلسل 42 بر س تک بہترین خدمات فراہم کرنے پر سونے کا تحفہ پیش کر رہے ہیں۔
ویڈیو کے مطابق تحفے میں دیے جانے والے سونے کے بسکٹ کی قیمت دو لاکھ ریال کے لگ بھگ ہے۔ تحفے کے بکس پر (42) تحریر ہے۔
اس سے اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ پاکستانی کارکن نے کمپنی کی 42 برس تک خدمت کی ہے۔
ویڈیو میں وہ منظر دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے جب پاکستانی کارکن نے تحفے کو کھولنا شروع کیا۔ تحفہ پیکٹ در پیکٹ رکھا ہوا تھا اور خوبصورتی سے پیک کیا گیا تھا۔
پاکستانی کارکن جیسے جیسے تحفہ دیکھنے کے لیے ایک پیکٹ کھولتا تو اسے دوسرا پیکٹ کھولنا پڑتا۔
آخر میں بزرگ پاکستانی نے اپنا تحفہ دیکھا اور اسے پیکٹ سے نکالا تو کمپنی کے مالک عبدالسلام المطلق ان کے برابر میں آ کر کھڑے ہوگئے اور پاکستانی کارکن سےکہا ’گولڈ کا یہ تحفہ گولڈ مین کے لیے ہے‘
کمپنی کے مالک المطلق نے یہ جملہ انگریزی میں کہا جسے سوشل میڈیا پر بے حد سراہا جا رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.