نیویارک میں انٹرنیشنل ٹوائے فیئر کا انعقاد

امریکی شہر نیویارک کے جیکب کے جیوٹس کنونشن سینٹر میں 117ویں سالانہ انٹرنیشنل ٹوائے فیئر کا انعقاد کیا گیا۔

اس 4روزہ ٹوائے فیئر میں کھلونے بنانے والوں سے لیکر بیچنے والے، خریدنے والے اور ان کھلونوں پر اپنی ماہرانہ رائے دینے والے افراد کی بڑی تعداد شریک ہے۔

کھلونوں کی اس سالانہ نمائش میں کم از کم1ہزارکھلونا ساز کمپنیوں نے اپنے ڈیڑھ لاکھ نئے اور جدید کھلونے متعارف کروائے ہیں جنہیں خریدنے اور امپورٹ کرنے کی غرض سے ہزاروں کاروباری افراد یہاں کا رخ کررہے ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.