حکومت اس سال 7 اداروں ،املاک کی نجکاری کرے گی

وفاقی حکومت رواں سال 7 ادارے اور املاک کی نجکاری کا عمل مکمل کرلے گی ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سرکاری اداروں اور املاک کی نجکاری سے متعلق اہم اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں رواں سال 7 اداروں اور املاک کی نجکاری سے متعلق بریفنگ دی گئی ،جس پر وزیراعظم نے کہاکہ غیر منافع بخش اداروں اور غیر استعمال شدہ املاک کی نجکاری قومی مفاد میں ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ غیرمنافع بخش اداروں کی نجکاری سے قومی خزانے پر پڑنے والے بوجھ میں کمی آئے گی۔

عمران خان نے یہ بھی کہاکہ نجکاری سے عوامی فلاحی ترقیاتی منصوبوں کے لیے مالی وسائل میسر آئیں گے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ نجکاری مقررہ ٹائم لائنز میں مکمل کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.