سندھ میں گندم کی فی من امدادی قیمت 1400 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

 سندھ حکومت نے گندم کی فی من امدادی قیمت 1400 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا، گندم کی امدادی قیمت کا حتمی فیصلہ کل سندھ کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت کا تعین کرلیا، سندھ حکومت نے گندم کی فی من امدادی قیمت 1400 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گندم کی امدادی قیمت کا حتمی فیصلہ کل سندھ کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔ رواں سال سندھ حکومت 14 لاکھ ٹن گندم کسانوں سے خریدے گی، گندم بار دانے کی خریداری کے لیے ٹینڈر بھی جاری کردیا گیا۔

رواں سال گندم بار دانے پر ہر ضلع کے لیے الگ کوڈ لگایا جائے گا، ہر ضلع کے لیے مخصوص بار دانہ کسی دوسرے ضلع میں استعمال نہیں ہو سکے گا۔

سندھ کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں گندم کی ایک سے دوسرے ضلع منتقلی کے لیے بیگ پر کوڈ لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 15.410 ارب روپے کی 1.4 ملین ٹن گندم خریدنے کی منظوری دی تھی۔

اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ 4 لاکھ ٹن گندم پاسکو سے خرید چکے ہیں، آٹے کی قیمت 55 سے 56 روپے کلو ہوگئی تھی جو نیچے آگئی ہے۔

کابینہ اجلاس میں کہا گیا تھا کہ وفاقی کابینہ نے گندم سپورٹ پرائس 1365 روپے فی کلو مقرر کی تھی تاہم وفاقی کابینہ گندم سپورٹ پرائس پر نظرثانی کر رہی ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.