کومل رضوی کی سری لنکا میں شو کی تیاریاں

بین الاقوامی شہرت یافتہ سنگر کومل رضوی نےیومِ پاکستان کے سلسلے میں23 مارچ کو سری لنکا میں ہونے والے شو کی تیاریاں شروع کردیں۔

کومل رضوی شانِ پاکستان کی جانب سے سری لنکا میں تین روزہ کلچرل فیسٹیول میں شاندار پرفارمنس اور شو کو کامیاب بنانے کے شب و روز کام کررہی ہیں، گلوکارہ کومل رضوی نے بتایا کہ دنیا بھر میں پاکستانی لوک موسیقی اور صو فیانہ موسیقی کی بہت مانگ ہے، ہماری موسیقی میں ایک جادو ہے، جس نے دُنیا بھر کے سننے والوں کو اپنی سحر میں لے رکھا ہے۔

شان پاکستان کی سفیر ہونے کی وجہ سے سری لنکا کے شو کے لیے زیادہ محنت کرہی ہوں، اس سلسلے مین مجھے ہما نصر اور شہناز رمزی کی سرپرستی حاصل ہے۔

کومل رضوی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں کم عمری ہی میں شوبز کی چمکتی دمکتی دنیا سے منسلک ہو گئی تھی۔

حیدر امام رضوی کے ڈرامے ہوائیں سے مجھے پہچان ملی، لیکن اس وقت میں بہت چھوٹی تھی، میں نے بالی وڈ کے صف اول کے فنکاروں کے انٹرویوز بھی کیے ہیں، جو انٹرنیشنل چینل وی پر نشر کیے گئے، شاہ رخ خان، عامر خان، امیتابھ بچن اور اکشے کمار وغیرہ کے انٹرویوز بے حد پسند کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ میں شہرت کے پیچھے کبھی نہیں بھاگی، اپنی مرضی سے کام کرتی ہوں، یہی وجہ ہے کہ جب بھی دو تین برس کا وقفہ کر کے آتی ہوں، تو اپنے ساتھ نئے گیت، ان کی ویڈیوز اور کچھ نئے آئیڈیاز کے ساتھ کام شروع کرتی ہوں۔

میری تربیت میں میرے والدین نے بھرپور توجہ دی، میرے والد اور بھائی، حسن رضوی نے شوبز میں میری بھرپور معاونت کی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.