معروف اداکارہ غنا علی فلم کی شوٹنگ کیلئے جاپان پہنچ گئیں
ہدایت کار تنویر جمال کی فلم ’جیپنیز کنکشن‘ کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لیے معروف اداکارہ غنا علی جاپان پہنچ گئیں۔
جاپان سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ غنا علی نے بتایا کہ وہ ہدایت کار تنویر جمال کی فلم ’جیپنیز کنکشن‘ میں اہم اور دلچسپ کردار کررہی ہیں۔
اس فلم میں نایاب خان، مائرہ خان اور دیگر فن کار بھی کام کررہے ہیں۔
فلم ’مان جاؤ ناں‘ سے شناخت بنانے والی اداکارہ غنا علی کا کہنا ہے کہ وہ اِن دنوں مختلف ڈراموں میں لیڈنگ رول کررہی ہیں۔ فلم ’جیپنیز کنکشن‘ کی کہانی منشیات مافیا کے خلاف آواز اٹھاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فلم کے پہلے شیڈول کی عکس بندی مکمل ہو چکی ہے اور دوسرے شیڈول کی عکس بندی جاپان میں ہورہی ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس فلم میں میرا کردار اور پرفارمنس سب کو پسند آئے گی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.