مائیکل بلوم برگ جوبائیڈن کےحق میں دستبردار

مائیکل بلوم برگ جوبائیڈن کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں، مائیکل بلوم برگ کی جانب سے جوبائیڈن کے حق میں دستبردار ہونے کے بعد الزبتھ وارن نے برنی سینڈرز کے حق میں دستبردار ہونے کے لیے بات چیت شروع کردی۔

مائیکل بلوم برگ نے کہا کہ مجھے گزشتہ برسوں جو بائیڈن کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے، انہوں نے پوری زندگی محنت کش لوگوں کے لئے وقف کردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج مجھے ان کے حق میں دستبردار ی پر خوشی ہے اور میں انہیں ریاست ہائے متحدہ کا اگلاصدر بنانے کے لئے کام کروں گا۔

واضح رہے کہ امریکامیں ڈیموکریٹ صدارتی امیدواروں کی دوڑ اب جو بائیڈن اور برنی سینڈرز کےدرمیان رہ گئی ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.