پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک 20 اختتام پذیر

پاک بحریہ کی شمالی بحیرہ عرب میں بڑی بحری مشق سی اسپارک 20 اختتام پذیر ہوگئی۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا مہمان خصوصی تھے۔

مشق میں اینٹی شپ میزائل فائر کرنے کا مظاہرہ کیا گیا، پاک فوج اور پاک فضائیہ نے بھی مشق میں حصہ لیا۔

سربراہ پاک بحریہ اور سربراہ پاک فضائیہ نے فائر پاور کا مظاہرہ دیکھا۔

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ دشمن کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہے۔ ہر قسم کے خطرے کے خلاف پاک بحریہ اپنی بحری سرحدوں کا دفاع اور تحفظ یقینی بنائے گی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.