اداکارہ مہوش حیات بنیں گی ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کی مہمان
اداکارہ مہوش حیات ہالی ووڈ اداکار انجلینا جولی کی مہمان بنیں گی۔ مہوش حیات بی بی سی ورلڈ کی ایک ٹی وی سیریز میں میزبان انجلینا جولی کی مہمان بنیں گی۔
فوٹواورویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے انٹرویوکی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے مہوش حیات نے لکھاکہ ’بہت جلدبی بی سی ورلڈپر میرا انٹرویو ہونے جارہاہے جس پرمیں بہت پرجوش ہوں۔ انجلینا جولی ایک بہترین تصورپر پہلی بار ایک ٹی وی شو کرنے جا رہی ہیں۔جیمی اینگس نوجوانوں کے آج کئی اہم مسائل کو اجاگر کرنے پر آپ کا شکریہ“۔انجلینا جولی نے مہوش حیات، انجلینا جولی، مائی ورلڈ اور #ComingSoonکا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ جبکہ شبنم بی محمود نے مہوش کاانٹرویو کو قابل فخر قراردیاہے جبکہ مہوش نے ان کے ساتھ گزرے وقت کو شاندار قراردیا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.