پاکستانی نوجوان نے بھی سوشل میڈیا ایپ بنا دی
ٹیکنالوجی کے اس دوران میں پاکستان یوں تو مغربی دنیا سے بہت پیچھے ہے مگر نوجوان نسل نے اپنی صلاحیتوں کی بدولت اس شعبے میں پاکستان کی ترقی کی رفتار کو تیز کر دیا ہے جو آئے روز نت نئی ایجادات کرنے میں مصروف ہیں۔
پاکستان کے ایک ایسے ہی ہونہار سپوت نے پاکستان کی پہلی سوشل میڈیا اپیلی کیشن بھی بنا ڈالی ہے جو اینڈرائڈ کیلئے دستیاب ہے اور پلے سٹور سے ڈاﺅن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ ”اولو پی کے“ پر ناصرف ہ تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں جو دیگر سوشل میڈیا ایپلی کیشنز پر موجود ہیں بلکہ کچھ منفراد فیچرز بھی دستیاب ہیں۔
”اولو پی کے“ اینڈرائڈ 5.0 یا اس کے بعد آنے والے ورژن کے حامل تمام اینڈرائڈ فونز پر استعمال کی جا سکتی ہے جسے پاکستانیوں کی جانب سے خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔ جبکہ ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ وقت کیساتھ ساتھ صارفین کی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں مزید مثبت تبدیلیاں اور نئے فیچرز کا اضافہ بھی کیا جائے گا تاکہ یہ جدید ترین تقاضوں سے ہمیشہ ہم آہنگ رہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.