پی ایس ایل فائنل کیلئے ٹکٹ کی قیمتوں کا اعلان
پاکستان سپر لیگ کے فائنل کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے اور شائقین کرکٹ کو ایک ہزار روپے سے 12 ہزار روپے تک ٹکٹ دستیاب ہوگا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فائنل کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں اور فائنل کیلئے شائقین کو ٹکٹ 15 مارچ کے بعد دستیاب ہوں گے۔
ٹکٹ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دیے جائیں گے اور ٹکٹس آن لائن اور پی سی بی کی جانب سے مقرر کردہ نجی کمپنیوں کی دکانوں میں دستیاب ہوں گے۔
فائنل مقابلے کا سب سے کم ٹکٹ جنرل انکلوژر کا ہوگا جس کی قیمت ایک ہزار روپے رکھی گئی ہے ٗجبکہ آصف اقبال، وقار حسن اور ماجد خان انکلوژر کیلئے فی ٹکٹ 4 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔
اس طرح اسپیشل چلڈرن، قائد انکلوژر، وسیم اکرم اور عمران خان انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 8 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ مقابلے کیلئے سب سے مہنگا ٹکٹ حنیف محمد، فضل محمود اور جاوید میانداد انکلوژر کا ہو گا جس کی قیمت 12 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کے 3 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے جن میں سے 2 میچز لاہور اور فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔
Email This Post
I’ve been searching for hours on this topic and finally found your post. slotsite, I have read your post and I am very impressed. We prefer your opinion and will visit this site frequently to refer to your opinion. When would you like to visit my site?