بیئرسٹو کے شاندار 104رنز ، 5میچز کی سیریز انگلینڈکے نام
انگلینڈ نے جونی بیئرسٹو کی جارحانہ سنچری کو بدولت نیوزی لینڈ کو پانچویں اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-2 سے اپنے نام کر لی۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے فیصلہ کن ون ڈے میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا اور ایک موقع پر نیوزی لینڈ کی ٹیم 93 رنز پر چھ وکٹیں گنوا چکی تھی جس سے ان کے 150 سے بھی کم رنز پر آوٹ ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔اس موقع پر ہنری نکولس اور مچل سینٹنر وکٹ پر یکجا ہوئے اور 84 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو معقول مجموعے تک رسائی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
سینٹنر نے 67 اور نکولس نے 55 رنز کی اننگز کھیلی اور نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 223 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور عادل راشد نے3,3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں انگلش اوپنرز ایلکس ہیلز اور جونی بیئر سٹو نے 155 رنز کی شراکت قائم کرکے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔جونی بیئر اسٹو نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر سنچری بنائی اور 6 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے جبکہ ہیلز نے 61 رنز بنائے۔
انگلینڈ نے ہدف 32.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ میں 7 وکٹ سے فتح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیریز بھی 3-2 سے اپنے نام کر لی۔
شاندار سنچری پر جونی بیئرسٹو کو میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ کرس ووکس کو دیا گیا۔
I’m writing on this topic these days, baccarat online, but I have stopped writing because there is no reference material. Then I accidentally found your article. I can refer to a variety of materials, so I think the work I was preparing will work! Thank you for your efforts.