فلم ’پدماوت‘ شنگھائی فلم فیسٹیول کے لئے منتخب
بالی ووڈ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘ کو 21ویں شنگھائی فلم فیسٹیول کے لئے منتخب کر لیا گیا۔ بھارتی ذرائع کے مطابق ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘ رواں سال 25جنوری کو ریلیز کی گئی جسے بے حد پسند کیا گیا اور اب اس فلم کو 16جون سے منعقد ہونے والے 21ویں شنگھائی فلم فیسٹیول کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے جو 25جون تک جاری رہے گا۔اس سلسلے میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فلم کے پوسٹر کے ساتھ فلم کے 21ویں شنگھائی فلم فیسٹیول کے لئے باقاعدہ انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ابھی بھی فلم کے لئے پسندیدگی جاری ہے ۔ فلم میں اداکار رنویر سنگھ اور شاہد کپور بھی شامل ہیں۔
Email This Post
Here are some awesome blog sites that you might find interesting joker123 that we encourage you to check out.
I used to use gas service with you. ufabet. loves the professionalism of your company.