صحافتی تنظیم پی ایف یو جے کے یو اے ای چیپٹر کے ممبران کے اعزاز میں ایک پر تکلف سحری

  • سحری کی تقریب، فورم کے اجلاس میں  اہم تبدیلیاں۔
  • فورم کو مزید متحرک کرنے کا عزم

پاکستان کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم پی ایف یو جے کے یو اے ای چیپٹر کے ممبران کے اعزاز میں 92نیوز یو اے ای کے بیورو چیف سید مدثر خوشنود کی جانب سے ایک پر تکلف سحری کا اہتمام کیا گیا۔جس میں پی ایف یو جے یو اے ای زون کے اہم عہددران و ممبران نے شرکت کی۔

تفصلات کے مطابق 92نیوز یو اے ای کے بیورو چیف سید مدثر خوشنود کی جانب سے پی ایف یو جے یو اے ای زون کے ممبران کے اعزاز میں پر تکلف سحری کا اہتمام کیا گیا۔سحری کی تقریب فورم اجلاس میں تبدیل فورم باڈی میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے۔

پی ایف یو جے یو اے ای زون         PFUJ  UAE    کے نئے صدر کے لیے عبدالرحمن رضا اور  سینئر صحافی قدیر احمد صدیقی کو سینئر نائب صدر منتحب کر لیا گیا.

جبکہ کے سابق صدر پی ایف یو جے یو اے ای زون ارشد محمود رانا کو چئیرمین مجلس عاملہ،معروف بزرگ صحافی طارق ندیم شیخ کو فنانس سیکریٹری جبکہ  حقائق نیوز کے حافظ عبدالروف کو سیکریٹری اطلاعات،سید مدثر خوشنود کو چیف کوآرڈینیٹر،سجاد اکبر خان کو نائب صدر دوئم جبکہ معروف صحافی ثواب گل کو نائب صدر اول،اعجاز گوندل کو جوائنٹ سیکریٹری ,  جنرل سیکٹریری کے لیے معروف خاتون صحافی عطیہ مصطفی،راجہ عبید خان،رضوان عباسی،عاشر عظیم، کمیرہ مین صلاح الدین کو ممبر بورڈ آف مجلس عاملہ منتحب کر لیا گیا ہے۔

بعد ازاں میزبان سید مدثر خوشنود کی جانب سے،ممبران کی سحری میں پاکستانی کھانوں سے تواضع کی گئی اور عرب حلوے سے نو منتخب صدر عبدالرحمن رضا اور باقی عہددران کا منہ میٹھا کروایا گیا۔

اس موقع پر پی ایف یو جے کے مرکزی صدر رانا محمد عظیم جو مکہ مکرمہ عمر کی سعادت کے لیے موجود ہیں کو فون پر فیصلہ سے اگاہ کیا گیا اور ان کا اعتماد حاصل کیا گیا۔ اسی طرح نومنتخب جنرل سیکریٹری پی ایف یو جے یو اے ای زون عطیہ مصطفی،سابق سیکریٹری اطلاعات رضوان عباسی اور راجہ عبیدالرحمن کو بھی پاکستان فون کرکے اعتماد میں لیا گیا۔

تمام عہددران نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی اور یو اے ای کے مقامی قوانین کا مکمل احترام کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد بھی کیا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

3 تبصرے

  1. afb1188 کہتے ہیں

    The information and facts mentioned in superlot the post are some of the best news sources available.

  2. lsm99 کہتے ہیں

    Thank you for sharing knowledge. ufabet will apply it further and develop my skills.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.