دُبئی سے العین کے درمیان پہلی بار بس سروس کا آغاز ہو گیا
اس بس سروس کی وجہ سے سالانہ اڑھائی لاکھ مسافروں کو فائدہ ہو گا
دُبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ کے ذیلی ادارے پبلک ٹرانسپورٹ ایجنسی کی جانب سے دُبئی سے العین کے درمیان بس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جس سے دُبئی اور ابو ظہبی میں واقع العین کے ہزاروں مسافر روزانہ فائدہ اُٹھا سکیں گے۔ یہ اقدام ابو ظہبی کے ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹ کے تعاون سے اُٹھایا گیا ہے۔ روڈز اتھارٹی کی جانب سے اس رُوٹ کے لیے 9نئی بسیں بھی مختص کر دی گئی ہیں۔اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اس نئی بس سروس کے اجراء سے سالانہ اڑھائی لاکھ مسافروں کو سہولت ہو جائے گی۔ یہ نیا بس رُوٹ (E201) دُبئی کے الغُبیبہ بس اسٹیشن سے شروع ہو کر العین کے بس اسٹیشن تک ہو گا۔ جس کا کُل دورانیہ 30 منٹ پر محیط ہو گا۔ یہ بس الجفیلیہ میٹرو اسٹیشن نارتھ، وصل، وصل کلب 1، ایمریٹسNBD ، ناد الشیبہ، مرمون ڈیری فارم 1، الفقہ سٹیشن 1، یو اے ای یونیورسٹی محمد بن خلیفہ سٹریٹ 1، سٹی پٹرول سٹیشن 1 اور شیخہ سلامہ مسجد 1 کے بس اسٹاپس سے ہو کر گزرے گی۔
اس سہولت کا مقصد مسافروں کے سفر کو آرام دہ اور سستا بنانا ہے۔ اس سے پہلے سالانہ لاکھوں مسافر ٹیکسیوں پر مہنگے داموں پر سفر کرنے پر مجبور تھے۔اکثر مسافر دُبئی سے العین اور العین سے دُبئی روزانہ کی بنیادوں پر سفر کرتے تھے، جن کا ٹرانسپورٹ کرائے کی مد اچھا خاصا خرچہ ہو جاتا تھا۔ ان مسافروں کو اس نئی بس سروس کے اجراء سے بڑا ریلیف مل جائے گا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.