اظہر علی اور اسد شفیق رواں سیزن میں کائونٹی کرکٹ کھیلیں گے
پاکستان کرکٹ ٹیم کےدو سب سے سنیئر اور کامیاب بیٹسمین اسد شفیق اور اظہر علی موجودہ انگلش سیزن کے دوران کائونٹی کرکٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور بولنگ کوچ اظہر محمود دونوں کے کائونٹیز کے ساتھ معاہدوں کو حتمی شکل دلانے میں کردار ادا کررہے ہیں۔آرتھر چاہتے ہیں کہ دونوں بیٹسمینوں کو انگلش کائونٹی کا تجربہ مل جائے تاکہ ان کی بیٹنگ میںنکھار آسکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرے کائونٹی نے اسد شفیق کو بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جگہ کھیلنے کی پیشکش کی تھی۔ لیکن کائونٹی اسد شفیق کو تین چار میچوں کے لئے لینا چاہتی تھی لیکن سمرسیٹ کائونٹی اسد شفیق کے ساتھ بقیہ سیزن کے لئے معاہدہ کرنا چاہتی ہے۔ جبکہ اظہر علی بھی کائونٹیز سے بات چیت میں مصروف ہیں۔ موجودہ سیزن میں محمد عباس لیسٹر شائر اور وہاب ریاض ڈربی شائر کے لئے کھیلیں گے۔ مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائر منٹ کے بعد پاکستان کے سب سے تجربہ کار بیٹسمین اسد شفیق اور اظہر علی دو ٹیسٹ کی چار اننگز میں ایک سورنز بھی نہبناسکے۔اسد شفیق نے91رنز 30.33کی اوسط سے بنائے۔اظہر علی نے16کی اوسط سے67رنز بنائے۔مکی آرتھر چاہتے ہیں کہ دونوں بیٹسمین ورلڈ کلاس بیٹسمین بن سکیں۔ اسد شفیق کو ان کی حالیہ فارم کے باوجود انگلینڈ میں بہت بڑا بیٹسمین سمجھا جاتا ہے۔ دونوں ٹیسٹ بیٹسمینوں کے معاہدوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
Email This Post
Here are some hyperlinks to the websites we link to superlot because we believe they should be visited.
Coffee shop with a very nice ufabet visit and taste the signature coffee of the shop.
Nice post. I learn something totally new and challenging on websites