ایشین گیمز کی تیاریوں کیلئے لاہور اور اسلام آباد میں کیمپس شروع
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایشین گیمز کے لئے بدھ سے شروع ہونے والے مختلف کھیلوں کے تر بیتی کیمپ کو مانیٹر کرنے کے لئے پانچ رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی ہے، پی ایس بی کے ترجمان اعظم ڈار کے مطابق کمیٹی کھلاڑیوں کی فٹنس، دی جانے والی غذا اور پلیئرز کی کیمپ کے دونوں سیشن میں شرکت سمیت تمام اہم امور کاجائزہ لے گی۔ ارکان اسلام آباد، لاہور ، پشاور اور کراچی کے کیمپوں کے اچانک دورے کرینگے۔ کراچی میں خواتین کے سوئمنگ کیمپ کے منتظمین سے کھلاڑیوں کو دی جانے والی رہائش کے بارے میں رپورٹ مانگی گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ ایشین گیمز کے لئے بدھ سے اسلام آباد میں ایتھلیٹکس، بیس بال، باکسنگ، ہینڈ بال، کراٹے تائی کوانڈو اور ویٹ لفٹنگ ، لاہور میں ریسلنگ، ووشو،جیو جسٹو، اور مردوں کے سوئمنگ کیمپ شروع ہوگئے۔18ویں ایشین گیمز 18اگست سے دو ستمبر تکانڈونیشیا میں کھیلے جائیں گے۔
Email This Post