برطانوی پارلیمنٹ نے بریگزیٹ بل منظورکرلیا
برطانوی پارلیمنٹ نے بریگزیٹ بل منظورکرلیا، دارالعوام میں بل کی منظوری میں حکومت کو دانتوں تلے پسینہ آگیا ۔
یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی سے متعلق بل پرکئی ماہ سے بحث جاری تھی ۔ شاہی منظوری کے بعد بریگزٹ بل قانون کادرجہ حاصل کرلےگا۔
یورپی یونین میں رہنے کے حامی اراکین کا بل 303 کے مقابلے میں حکومتی اراکین نے 319 ووٹوں سے مسترد کر دیا تاہم حکومت کو دانتوں تلے پسینہ آگیا ۔
بیمار نازشاہ کو وہیل چیئر پراسپتال سے لایا گیا،نازشاہ شدید تکلیف کے باعث مارفین کے زیراثر تھیں، انہیںدس منٹ کا کہہ کر 3 گھنٹے تک ایوان میں رکھا گیا۔
لابی سے گزرنے کی باری آئی تو نازشاہ کی وہیل چیئر چوڑی پڑگئی۔ہاؤس کے دوسرے راستے سے وہیل چیئر پرناز شاہ کو واپس لایا گیا۔ اسی طرح ایک اور حاملہ رکن پارلیمنٹ کو ووٹ دینے کے لیئے مجبور کیا گیا ۔
Email This Post