تامل ناڈو کی حسینہ انو کریتی واس مس انڈیا بن گئی

تامل ناڈو کی حسینہ انو کریتی واس مس انڈیا 2018منتخب ہو گئیں،ایک رنگا رنگ تقریب میں نو منتخب مس انڈیا کو تاج پہنایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایف بی بی کلرس فیمینا مس انڈیا کایہ55واں ایڈیشن تھاکے ججز میں کے ایل راہول،عرفان پٹھان،بابی دیول،ملائیکہ اروڑا،کنال کپور تھے، یہ مقابلے بھارت کی 30ریاستوں میں ہو ئے جس کی فاتح تامل ناڈو کی حسینہ انو کریتی واس قرار پائیں۔

پہلی رنراپ مناکشی چوہدری اور دوسری رنر اپ آندھرا پردیش کی شریا رائو رہیں ،2017کی مس انڈیا اور مس ورلڈ مانوشی چلر نے نئی مس انڈیا انو کریتی واس کو تاج پہنایا۔

مس انڈیا منتخب ہونے کے بعد انو کریتی واس مس ورلڈ 2018کے مقابلے میں بھارت کی نمائندگی کریں گی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.