بلاک بسٹرنئی فلم’ ٹرمنیٹر6‘کی عکسبندی شروع
مشہورِ زمانہ ہالی ووڈ سائنس فکشن ایکشن فلم سیریز ٹرمنیٹر سلسلے کی اگلی فلم ’ ٹرمنیٹر6‘کی عکسبندی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
فلم میں ایک بار پھر سے ہالی ووڈ لیجنڈ آرنلڈ شوارزنیگرطاقتور روبوٹ مشین کے کردار میں جلوۂ گر ہوں گے جبکہ 1984اور 1991میں سارہ کونر کے کردار میں ٹرمنیٹر فلم جلوۂ گر ہونے والی لنڈا ہملٹن کو ’ٹرمنیٹر6 ‘کے سیٹ پر دیکھ کر مداح خوشی سے نہال دکھائی ہوگئے ۔
ہدایت کارٹم ملر کی اس فلم کی کہانی گزشتہ ٹرمنیٹر فلموں کی طرح عظیم مشن انجام دیتے جدید روبوٹس کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنا زمین پر موجود انسانوں کے خلاف اور حمایت میں لڑتے ہوئے نظر آئیں گےاور یہ روبوٹس بڑے سے بڑا خطرہ مول لے لینے سے بھی گریز نہیں کرتےہیں۔
جیمز کیمرون کی ایکشن سے بھرپور’ ٹرمنیٹر6‘ میں آرنلڈ کے علاو ہ میکنزی ڈیوس، لنڈا ہملٹن، جڈیاگو بونیٹا، گیبریل لونااورنٹالی ریس سمیت کئی فنکاراہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
ایکشن اورایڈونچرسے بھرپور یہ سائنس فکشن فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت 22نومبر2019کو سنیما گھروں میںکھڑکی توڑ نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
Email This Post