فیفا ورلڈ کپ، کولمبیا نے پولینڈ کو0-3 سے ہرادیا
فیفا ورلڈ کپ کے گیارہویں دن کے تیسرے میچ میں کولمبیا نے پولینڈ کو 0 کے مقابلے میں 3 گولوں سے ہرادیا۔
کولمبیا کے کھلاڑی میچ کے آغاز سے ہی پولینڈ پر حاوی رہے تاہم گول کرنے میں مسلسل ناکامیوں کے باوجود ہمت نہ ہارتے ہوئے بالآخر میچ کے پہلے ہاف کے 40ویں منٹ میں کولمبیا کے مینا نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔
میچ کے دوسرے ہاف کے 70ویں منٹ میں کولمبیا کے فلکاؤ نے گول کیا اور اس کے کچھ ہی دیر بعد فلکاؤ نے 75ویں منٹ میں تیسرا گول کرکے میچ میں ٹیم کی برتری مزید بڑھا دی۔
Email This Post