روبوٹ خلاء میں جانے کیلئے تیار
اب روبوٹ بھی خلا نورد بنے گا، جرمن ایرو اسپیس سینٹر نے کامیاب تجربہ کر لیا۔سفید گیند کی شکل کے سیمون Cimon روبوٹ میں 8انچ ڈسپلے اسکرین لگائی گئی ہے، یہ روبوٹ اُڑنے اور تیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سیمون ایک ہزار سے زائد الفاظ اورمختلف جملے سمجھ سکتا ہے، یہی نہیں بلکہ میوزک بجاکر اپنے انسان خلا نورد ساتھیوں کیلئے تفریح کا سامان بھی بنے گا۔

سیمون روبوٹ سسٹم میں خرابی یا کوئی خطرناک صورتحال سے آگاہ بھی کر’ے گا۔

سمیون Cimon روبوٹ اسی سال خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہوگا۔
Email This Post