چین میں لائیوفائر ملٹری ڈرلز کا انعقاد

چین میں گزشتہ روزجنگی صورتحال میں پیشہ وارانہ مہارت کی مشق کی گئی جس میں جوانوں نے دشمن سے نمٹنے کی مشکل ترین ڈرِل میں حصہ لیا۔

چینی علاقےXinjiangمیں جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہیلی کاپٹرز اور فائٹرجیٹ طیاروں میں سوارایوی ایشن بریگیڈ کے جوانوں نے غیر معمولی صورتحال میں دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی تربیت حاصل کی ۔

چینی ایوی ایشن کی بریگیڈنے ایمرجنسی لینڈنگ سے لے کر فضا سے زمین میں نشانہ بنانے والی لائیو فائر مشقوں میں حصہ لیااوراپنی فوجی قوت کا مظاہرہ پیش کیا۔

اپنی سبقت اور پیشہ وارانہ مہارت کا ثبوت پیش کرتے ہوئے فوجی جوانوں نے شاندار مہارت پیش کی اور مختلف تربیتی کورسیز بھی مکمل کئے۔

ان مشقوں میں جوا ن منظم انداز میں ٹریننگ کرتے دکھائی دئیے اور دشمن کوقابو میں کرنے کی مشق کی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.