بازار حصص، 100انڈیکس میں 730 پوائنٹس کی کمی
پاکستانی حصص بازار میں الیکشن قریب آتے ہیں سرماریہ کار محتاط ہوگئے، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 730 پوائنٹس گر کر41 ہزار کی سطح سے بھی نیچے آگیا ہے۔
بازار حصص میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کاشدید رجحان رہا، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں ایک اعشاریہ 66 فیصد کی نمایاں کمی بھی ریکارڈ کی گئی جس سے 100 انڈیکس 730 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 900 کی سطح تک گرگیا۔
حصص بازار میں آج کاروبار کے دوران 6 ارب 60 کروڑ روپے مالیت کے 15 کروڑ 80 لاکھ سے زائد حصص کا کاروبار کیا گیا۔
دوسری طرف معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے قریب آتے ہی حصص بازار کے سرمایہ کار محتاط نظر آرہے ہیں۔
Email This Post