ورلڈ کپ: پرتگال اور اسپین ناک آؤٹ مرحلے میں

فیفا ورلڈ کپ 2018ء کےگروپ ’بی‘ میں پرتگال۔ ایران اور اسپین۔مراکش کا میچ برابر ہوگیا جس کے نتیجے میں پرتگال اور اسپین نے ناٹ آؤٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

پری کوارٹرفائنل میں پرتگال کا یوروگوائے جبکہ اسپین کا مقابلہ روس سے ہوگا۔

پرتگال نے ایران کے خلاف پہلے ہاف کے 45ویں منٹ میں مڈفیلڈر رکارڈو کواریسما کے گول کی بدولت برتری حاصل کی۔

ورلڈ کپ: پرتگال اور اسپین ناک آؤٹ مرحلے میں

دوسرے ہاف میں ایران نے شاندار کھیل پیش کیا اور مخالف ٹیم پر بھرپور حملے کیے لیکن گول نہ کرسکا، کھیل کے 90 منٹ تک ایرانی ٹیم ایک گول کے خسارے میں تھی لیکن اسٹاپیج ٹائم کے تیسرے منٹ میں کریم انصاری فردنے پنالٹی پر گول کرکے میچ ایک، ایک سے برابر کردیا اور میچ اسی اسکور پر ختم ہوا۔

ورلڈ کپ: پرتگال اور اسپین ناک آؤٹ مرحلے میں

دونوں ٹیموں کا یہ آخری گروپ میچ تھا جس کے بعد پرتگال کے 5اور ایران کے 4پوائنٹس ہوگئے ، یوں پرتگال نے ناک آؤٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ورلڈ کپ: پرتگال اور اسپین ناک آؤٹ مرحلے میں

اسی گروپ کا دوسرا میچ اسپین اور مراکش کے درمیان کھیلا گیا، جو دو۔دو گول سے برابر رہا،یوں اسپین نے بھی ناک آؤٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ورلڈ کپ: پرتگال اور اسپین ناک آؤٹ مرحلے میں

گروپ ’اے ‘ سے یورو گوائے اور میزبان روس کی ٹیمیں پہلے ہی اگلے مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔

پری کوارٹرفائنل میں پرتگال کامقابلہ یوروگوائےسے30جون کو ہوگا جبکہ اسپین اور روس کی ٹیمیں یکم جولائی مدمقابل ہوں گی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.