کرکٹ سے وابستہ معروف شخصیت ڈاکٹر نعمان نیاز کو پی ٹی وی کا ایم ڈی بنادیا گیا
معروف سپورٹس تجزیہ نگار اور میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کو پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کردیاگیا، وہ اس سے پہلے پی ٹی وی میں ڈائریکٹر سپورٹس کے فرائض سرانجام دے رہے تھے جبکہ ڈاکٹر نعمان نیاز کی تعیناتی سے قبل سیکریٹری اطلاعات احمد نوازسکھیرا کے پاس ایم ڈی پی ٹی وی کا اضافی چارج تھا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرنعمان نیاز کو کھیلوں کا وسیع تجربہ ہے اور وہ پی ٹی وی سپورٹس کے پروگرام ’گیم آن ہے‘ کے میزبان کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں، اس پروگرام میں عمومی طورپر سابق کرکٹر راشد لطیف، عبدالرزاق ، محمد وسیم اور دیگر ماہرین کھیل مہمان ہوتے ہیں۔
Email This Post