پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ڈنمارک کو شکست، کروشیا کوارٹرفائنل میں

فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں کروشیا نےڈنمارک کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر تین۔دو سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، ورلڈ کپ میں ڈنمارک کا سفر ختم ہوگیا۔

میچ کے پہلے ہی منٹ میں ڈنمارک کے ڈیفنڈر ماتھیاس جورگینسن نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلادئی ، جو ورلڈ کپ مقابلوں میں ڈنمارک کا کم ترین وقت میں کیا گیا گول ہے۔

صرف تین منٹ بعد کروشیا کے اسٹرائیکر ماریو مندوزوکچ نے گول کرکے میچ ایک، ایک سے برابر کردیا۔

دونوں ٹیموں نے سبقت لینے کی بھرپور کوشش کی لیکن کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی اور 90 منٹ کے کھیل کے بعد میچ ایک، ایک سے برابری پر ختم ہوا۔

میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے دونوں ٹیموں کو 30 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا،جس کے پہلے ہاف میں بھی کوئی گول نہ ہوسکا، کھیل کے 116 ویں منٹ میں کروشیا کو پنالٹی ملی، لیکن مڈفیلڈر لوکا موڈرچ نے یہ موقع ضائع کردیا۔

میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا،دونوں ٹیموں کی طرف سے پہلی ایک، ایک پنالٹی ضائع گئی ، ڈنمارک کے سائمن کجائر نے دوسری پنالٹی پر گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی، جسے کروشیا کےآندریج کراما ریچ نے برابر کردیا۔

ڈنمارک کے مائیکل کروہن نے کوئی غلطی کئے بغیر ٹیم کو ایک بار پھر 2-1 سے برتری دلائی لیکن لوکا موڈریچ نے بھی گیند گول میں پھینک کر اسکور 2-2 سے کردیا۔

ڈنمارک کی جانب سے اگلی دو پنالٹی ضائع کردی گئیں تاہم آخری پنالٹی پر کروشیا کے ایوان ریٹکا ٹچ نے گول کرکے اسکور 3-2 کردیا، یوں کروشیا نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ ڈنمارک کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔اس سے قبل روس اور اسپین کے درمیان تیسرا پری کوارٹر فائنل کا فیصلہ بھی پنالٹی شوٹ آؤٹس پر ہوا تھا جس میں روس نے چار۔تین سے کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.