چینی ڈرامہ سیریل ’ فویاﺅ‘ نے پاکستان میں مقبولیت کا ریکارڈ قائم کردیا
ویژوئل گرافکس اور بہترین کہانی پر مبنی چینی ڈرامہ سیریل ’ فویاﺅ‘ نے پاکستان میں مقبولیت کا ریکارڈ قائم کردیا۔
ڈرامہ فویاﺅ کا نام کہانی کی مرکزی کردار لڑکی پر رکھا گیا ہے ، ایک ایسی لڑکی جو سخت مشکلات کے بعد غیر ملکی سرزمین پر پہنچ کر ایڈونچر کرتی ہے۔ڈرامہ سیریل کی کہانی ایک چینی ناول پر مبنی ہے جس میں ایک لڑکی کو زندگی کی مشکلات سے لڑتے اور اسے اپنی زندگی بہتر بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
لڑکی پیار اور یقین کی تلاش میں 5 براعظموں کا مشکل ترین سفر کرتی ہے ، فو یاﺅ کا تعلق نچلے طبقے کے ایک گھرانے سے ہوتا ہے جو بچپن سے ہی ضدی ہونے کے ساتھ بہادر بھی ہوتی ہے جو ہمیشہ ہی پیار پر یقین رکھتی ہے۔
ڈرامہ سیریل میں چینی معاشرے کو خوبصورت انداز میں دکھایا گیا ہے اور اس کا ہر سین ہی ایسے لگتا ہے جیسے کوئی پینٹنگ بنائی گئی ہو۔
اس کے علاوہ ڈرامے کی کہانی بھی حوصلہ مندی پر مبنی ہے جس سے دیکھنے والے تحریک حاصل کرسکتے ہیں۔
Email This Post