ورلڈ روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ

اسلام آباد: پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم جولائی سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

 

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں منتخب شدہ کھلاڑیوں سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا جائے گا جن میں انہیں بھرپور تربیت دی جائے گی۔ چمپئن شپ رواں سال ستمبر میں آسٹریا میں کھیلی جائیگی جس میں دو پاکستانی کھلاڑی شرکت کریں گے۔ سید اظفر علی شاہ کے مطابق ورلڈ سائیکلنگ چمپئن شپ میں 182 ممالک کے کھلاڑی شرکت کرینگے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.