جوہانسبرگ ٹیسٹ، جنوبی افریقا 262 رنز پر ڈھیر، پاکستان کے 2 وکٹوں پر 17 رنز

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز جنوبی افریقا کی ٹیم 262 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 17 رنز بنالیے۔

تفصیلات کے مطابق جوہانسبرگ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا، جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پاکستان نے نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 17 رنز بنالیے، ورنن فلیندر نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں جنوبی افریقی کپتان ڈین ایلگر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کپتان ایلگر صرف 5 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

پروٹیز کے چھ کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، ایڈن مارکرام 90 رنز بنا کر نمایاں رہے، ہاشم آملہ، زبیر حمزہ 41، 41 اور ڈی برائن نے 49 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے کم بیک کرنے والے فہیم اشرف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد عامر، عباس اور حسن علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان کے حصے میں ایک وکٹ آسکی۔

پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 17 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر بنا رکھے ہیں، اوپنر امام الحق 10 اور نائٹ واش مین محمد عباس بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کے اوپنر شان مسعود 2 رنز اور سینئر بلے باز اظہر علی ایک بار پھر ناکام ہوئے اور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، دونوں وکٹیں پروٹیز فاسٹ بولر فلیندر نے حاصل کی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.