T20 رینکنگ ،بابر اعظم سرفہرست بیٹسمین برقرار
ٹی ٹونٹی کی نئی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم سب سے آگے ہیں، کولن مونرو دوسرے اور ایرون فنچ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں،جبکہ بولنگ میں راشد خان پہلے اور شاداب دوسرے نمبر پر ہیں۔
ٹی ٹونٹی کی نئی رینکنگ میں پاکستان کے فخر زمان پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔
دوسری جانب بولنگ میں پاکستان کے فہیم اشرف کا آٹھواں اور عماد وسیم دنیا کے نویں بہترین ٹی ٹونٹی بولر برقرار ہیں۔
آل راؤنڈر کیٹیگری میں گلین میکسویل کا پہلا جبکہ پاکستان کے محمد حفیظ کا 10واں نمبر ہے۔
Email This Post