گوادر پاکستا ن ، چین اور سعودی عرب کی دوستی کی مثال بنےگا ، سعودی وزیر پیٹرولیم اورتوانائی

سعودی عرب کے وزیر پیٹرولیم اورتوانائی خالد بن عبدالعزیز الفاح کا کہنا ہے کہ گوادر میں سعودی عرب کی سب سےزیادہ سرمایہ کاری ہوگی اور گوادر پاکستا ن ، چین اور سعودی عرب کی دوستی کی مثال بنےگا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر پیٹرولیم اورتوانائی خالد بن عبدالعزیز الفاح وفد کے ہمراہ گوادر پہنچے ، جہاں وفاقی وزرا غلام سرور اور علی زیدی نے ان کا استقبال کیا۔

سعودی وزیر نے کہاگوادر پورٹ ایک اہم خطے میں واقع ہے، سعودی عرب کی سب سےزیادہ سرمایہ کاری گوادر میں ہوگی اور گوادر پاکستا ن ، چین اور سعودی عرب کی دوستی کی مثال بنےگا۔

خالد بن عبدالعزیز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب خطے میں امن کےلیے بہت اہم ہے۔

دوسری جانب وزیرپٹرولیم غلام سرور نے کہا سعودی شمولیت سے سی پیک کی اہمیت بڑھ گئی ، ایگری کلچرل کے شعبے میں وسیع سرمایہ کاری کی گنجائش ہے، سعودی عرب ایگری کلچرل کے شعبےمیں سرمایہ کاری کرے۔

غلام سرور کا کہنا تھا کہ گوادرمیں آئل سٹی کےقیام کے لیے آئندہ ماہ معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

خیال رہے  اس سے قبل وزیرپٹرولیم نے کہا تھا کہ سعودی وزیرگوادر میں آئل ریفائنری کی جگہ دیکھنے آرہے ہیں ، عنقریب گوادرمیں اسٹیٹ آف آرٹ ریفائنری بنائی جائے گی، منصوبہ سعودی عرب کی پاکستان میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔

واضح رہے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں‌ گے، دورے میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں 15ارب ڈالر تک کی تاریخی سرمایہ کاری کا اعلان متوقع ہے جبکہ ان منصوبوں کے تحت گوادر میں پیٹروکیمیکل کمپلکس تعمیرکیا جائے گا اور آئل ریفائنری بھی اس پراجیکٹ کا حصہ ہوگی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.