آٹھویں واٹر کراس جیپ ریس میں خواتین ڈرائیورز نے سب کو حیران کر دیا

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں آٹھویں واٹر کراس جیپ ریس منعقد ہوئی، جس میں خواتین ریسرز نے سیکڑوں ریس شائقین کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا نے صوابی ہنڈ کے مقام پر دریائے سندھ میں آٹھویں واٹر کراس جیپ ریس کا انعقاد کیا۔جیپ ریس میں ملک بھر سے ڈرائیوروں نے شرکت کی، واٹر ریس میں خواتین ڈرائیوروں نے بھی شرکت کی۔ریس کے لیے 17 کلو میٹر طویل دشوار گزار ٹریک تیار کیا گیا تھا، جس کی اختتامی تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شرکت کی۔محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور ایڈونچر اسپورٹس کی اہمیت کے پیشِ نظر واٹر کراس جیپ ریس کا انعقاد کیا گیا۔واٹر ریس میں خواتین ڈرائیورز نے شان دار مہارت دکھا کر شائقین کو حیران کر دیا، ایک خاتون ریسر نے فاسٹسٹ ٹائم آف دی ڈے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ریس میں جیتنے والوں کو بہ طور ایوارڈ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ہاتھوں گفٹ ہیمپر دیے گئے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.