جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھا کر کلین سویپ کرنے کا انعام مل گیا اور پروٹیز نے 2 درجے ترقی کرتے ہوئےورلڈ ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ سے دوسری پوزیشن چھین لی اور چوتھی پوزیشن سے 2درجے ترقی حاصل کرلی۔ تیسرے ٹیسٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ ٹیموں کی رینکنگ جاری کر دی، جس کے تحت ہند 116ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم عالمی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر تھی لیکن سیریز میں 0-3سے کلین سویپ کامیابی کے بعد110پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایک، ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے اور چوتھے نمبر پر چلی گئیں ، ان کے پوائنٹس بالترتیب 108 اور 107 ہیں۔ ہندکے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 1-2سے شکست کے بعد آسٹریلیاکی ٹیم 101 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔وائٹ واش شکست کے بعد پاکستانی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر چلی گئی،پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 88 ہو گئی ہے،91 پوائنٹس کے ساتھ سری لنکا نے چھٹی پوزیشن سنبھال لی۔ ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
anastrozole sale anastrozole 1mg canada anastrozole usa