سپر اسٹار میسی نے ایک اور حیران کن ریکارڈ بنا ڈالا
ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے سپر اسٹار لیونل میسی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا.
تفصیلات کے مطابق اسپینش لالیگا میں بارسلونا کی ایک اور کامیابی کے ساتھ ہی میسی نے ایک اور بڑا ریکارڈ بنا ڈالا.
لائنل میسی نے اسپینش لیگ میں چار سو گول داغ دیے، وہ گولز کی چار سنچریاں کرنے والے پہلے فٹ بالر بن گئے. گذشتہ دنوں بارسلونا اور ایبر کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، تو سپر اسٹارز کی ٹیم بارسلونا نے میچ بہ آسانی تین صفر سے اپنے نام کیا.
میسی نے لالیگا لیگ میں اپنا 400 واں گول داغ کر تاریخ رقم کر دی، وہ یہ مرحلہ طے کرنے والے پہلے کھلاڑی ہیں.
واضح رہے کہ وہ اس وقت لالیگا کی تاریخ کے ٹاپ اسکورر بھی ہیں، لائنل میسی نے یہ ریکارڈ 435 ویں میچ میں بنایا.
یاد رہے کہ سپر اسٹار میسی کو مداحوں کو ورلڈ کپ میں شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا، ارجٹینا دوسرے ہی راؤنڈ سے باہر ہوگئی تھی.
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ میسی کا آخری ورلڈ کپ ہے اور شاید وہ اگلے میگا مقابلے میں حصہ نہ لیں سکیں.
Email This Post