کوہلی کی 64 انٹرنیشنل سنچریاں، تیسرے نمبر پر آگئے

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور سنچری داغ دی، جو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں اُن کی 39 سنچری ہے۔

کوہلی نے ایڈیلیڈ میں دوسرے ایک روزہ میچ میں 112گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 2چھکوں اور 5چوکوں کی مدد سے 104رنز کی اننگز کھیلی،ون ڈے میچوں میں اُن کی 39ویں جبکہ بین الاقوامی کرکٹ میں مجموعی طور پر 64ویں سنچری ہے،جو انہوں نے 360میچز کھیل کر بنائی ہیں۔

بھارت کے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر اس فہرست میں ٹاپ پر ہیں، اُنہوں نے 664میچوں 100سنچریاں بنائیں۔

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا دوسرا نمبر ہے ،انہوں نے 560 انٹرنیشنل میچوں میں 71سنچریاں اسکور کیں۔

ویرات کوہلی کی نظر اب ٹنڈولکر کی ون ڈے میچوں میں 51سنچریوں پر ہے، یہ ریکارڈ توڑنے کے لئے کوہلی کو صرف 12سنچریز کی ضرورت ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

1 تبصرہ

  1. Brealewer کہتے ہیں

    Even, it can be said that the pavilion masters of the four major Dan pavilions made their own shots, in front of Zhao Ling, it is nothing walmart priligy

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.