چین کی ویمنز کرکٹ ٹیم 14رنز پرآل آوٹ

چین کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کے سب سے کم اسکور پر آوٹ ہو کر نیا ریکارڈ بنا دیا ۔ تھائی لینڈ میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی اسمیش کے گروپ بی میچ کے دوران متحدہ عرب امارات کی ویمنز ٹیم نے چین کی خواتین ٹیم کو صرف14رنز پر آوٹ کرتے ہوئے 189 رنز کے ریکارڈ فرق سے شکست دے دی۔ امارات نے پہلے کھیلتے ہوئے 203 رنز اسکور کئے تھے۔جواب میں چین کی پوری ٹیم صرف 48 منٹ کے کھیل میں 10 اوورز میں 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔یہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے کم اسکور ہے۔چینی ٹیم کی 7 کھلاڑی صفر پر آوٹ ہوئیں، سب سے زیادہ 4 رنز ہان لی نے بنائے جبکہ کوئی بھی بیٹر ڈبل فگر زمیں داخل نہ ہو سکی۔اس سے پہلے ویمنز ٹی ٹوئنٹی میچ میںسب سے کم تر اسکور پر آوٹ ہونے کا ریکارڈ میکسیکو کی ٹیم کے پاس تھا جو گزشتہ سال برازیل کے خلاف صرف 18رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.