ندیم افضل چن کو ایک اور عہدے پر تقرری مل گئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن کو ایک عہدے پر تقرری مل گئی۔ندیم افضل چن کو پارلیمانی روابط پروزیراعظم کا معاون خصوصی بنا دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ندیم افضل گوندل کو وزیراعظم کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا، وزیراعظم آفس سے منگل کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تقرری وزیراعظم نے کی ۔وہ اعزازی حیثیت سے کام کریں گے تاہم اب ندیم افضل چن کو ایک عہدے پر تقرری مل گئی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق ندیم افضل چن کو پارلیمانی روابط پر وزیراعظم کا معاون خصوصی بنا دیا گیا۔ ندیم افضل چن کا طور معاون خصوصی نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔کابینہ ڈویژن نے بھی نئی لسٹ میں ندیم افضل خان کا نام بطور معاون خصوصی برائے وزیراعظم درج کر لیا ہے۔

جب کہ ترجمان مقرر ہونے کے بعد ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان نے مجھ پر جو اعتماد کیا اس پر میں ان کا مشکور ہوں۔انہوں نے مجھے کہا کہ بطور سیاسی ورکر سیاست میں اپنا کردار ادا کروں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سیاسی ورکر ہیں اپوزیشن سے مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔پارلیمنٹ میں احتجاج اپوزیشن کا حق نہیں اس کو ختم کریں گے۔میڈیا سے تعلقات کو مثالی بنانا میری ترجیح ہے۔عوام میں وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچانا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں۔عاجزی انکساری،عوامی فلاح اور خدمت وزیراعظم کا بیانیہ ہے۔ ندیم افضل نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھے ہدایت کی ہے کہ لہجے میں عاجزی و انکساری لاؤ متکبرانہ رویہ نہیں ہونا چاہئیے۔جب کہ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے سیاسی اور معاشی میدان میں ناکامیوں کے پیش نظر تجربہ کار ٹیم کومیدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی حکومت اس وقت ناصرف معاشی محاذ پر ناکام جا رہی ہے بلکہ ملک میں سیاسی پاورشو اور جوڑ توڑ میں بھی ناکام ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاسوں میں ادھر کوئی پلان بنانے پر مشاورت ہی ہوتی ہے تودوسری طرف وزراء اس کو اچھالنے کیلئے میڈیا کی زینت بنا دیتے ہیں۔ جس سے حکومت کیلئے مزید مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔اسی طرح حکومت ابھی تک اپنی معاشی سمت بھی متعین نہیں کرسکی۔ان تمام حالات میں حکومت نے ایک تجربہ کار ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

3 تبصرے

  1. เราแนะนำ کہتے ہیں

    บริการ spt pgslot สล็อตออนไลน์สุดแจ่ม ปัจจุบันส่งตรงมาจากค่ายเกมน่าไว้ใจไม่เหมือนใครถือได้ว่าที่เดียวที่กล้าเปิดให้ผู้เล่นมือใหม่ทุกคน pg slot สามารถเข้ามาเล่นก่อนได้

  2. เราแนะนำ کہتے ہیں

    เว็บสล็อต PGZAAเปิดประสบการณ์เจอกับเกมสล็อตออนไลน์รูปแบบใหม่จากค่ายดังอย่าง ทำเงินที่เหมาะสมที่สุดในยุคนี้ PG SLOT ไม่เล่นมิได้แล้ว แม้ท่านกำลังมองหาวิถีทาง

  3. Singha Club کہتے ہیں

    เว็บ ตรง สล็อตเว็บไซต์ตรง ลู่ทางใหม่สำหรับผู้ที่ประทับใจเล่นเกมสล็อตออนไลน์ ด้วยสล็อตรูปแบบใหม่ปัจจุบันบนเว็บ สล็อตเว็บไซต์ตรง ใหม่ปัจจุบัน pg slot ที่จะมาเติมเต็มความสนุกสนาน

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.