پاکستانی ون ڈے اسکواڈ پورٹ ایلزبتھ پہنچ گیا، شعیب اور حفیظ شامل

پاکستانی ون ڈے ٹیم جنو بی افریقہ کے خلاف 5ون ڈے کی سیریز کے پہلے میچ کیلئے پورٹ ایلزبتھ پہنچ گئی۔ ٹیم ذرائع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سیریز کیلئے منتخب جو کھلاڑی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ نہیں تھے پاکستان ، بنگلہ دیش اور آسڑیلیا سے جوہانسبرگ پہنچے۔پاکستان سے عماد وسیم اور حسین طلعت، بی پی ایل میں شرکت کرنے والے محمد حفیظ بنگلہ دیش اور بگ بیش میں شریک عثمان شنواری آسٹریلیاسے پہنچے جبکہ شعیب ملک بھی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل کپتان سرفراز احمد، فخرزمان، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، محمد رضوان، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی جوہانسبرگ میں موجود تھے۔ ٹیسٹ سیریز مکمل ہونے کے بعد اظہر علی، اسد شفیق، محمد عباس اور یاسر شاہ وطن واپس روانہ ہو گئے تھے۔پاکستانی اسکواڈ آج سے پریکٹس کا آغاز کرے گا جبکہ پہلا ون ڈے 19جنوری ہفتہ کو پورٹ ایلزبتھ میں کھیلا جائے گا۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.