جدہ میں پاکستانی کینو فیسٹول کا انعقاد
پاکستان قونصلیٹ جدہ نے مقامی سپر اسٹور اور پاکستانی ایکسپوٹر کے تعاون سے پاکستانی کینو فیسٹول کا اہتمام کیا۔
افتتاحی تقریب میں صارفین کے تواضع کے لئے کینو کے علاوہ کینو سے بنے مختلف قسم کےمشروبات اور مٹھائیاں بھی موجود تھیں۔
فیسٹیول کا افتتاح نائب چیئرمین جدہ چیمبر مازن بترجی اور سابق قونصل جنرل شہریار اکبر خان نے کیا۔
اس موقع پر مازن بترجی نے کہا کہ مختلف النوع پیداواری صلاحیت اور مسابقتی قیمتوں کے باعث پاکستانی پھل اور سبزیاں سعودی مارکیٹ میں مقبول ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جدہ چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری ایسی تجاویز کی حوصلہ افزائی اور حمایت کر تی ہے جس سے دو طرفہ تجارتی سرمایہ کاری کو فروغ ملے۔
واضح رہے کہ کینو فیسٹول 23 جنوری تک جاری رہے گا۔
Email This Post
Experience the thrill of victory and the agony of defeat Lucky cola